Friday, April 26, 2024

بڑی مچھلیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قومی فرض ادا کرتے رہینگے، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قومی فرض ادا کرتے رہینگے، چیئرمین نیب
February 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ادارہ بڑی مچھلیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قومی فرض ادا کرتا رہے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب قانون کے مطابق میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ نیب کی مؤثر پیروی کی بدولت احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو سزا سنائی، نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ ملک کی مختلف احتساب عدالتوں میں 1237 کیسز زیر سماعت ہیں، جن کی مالیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ پاکستان سارک انٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔