Thursday, March 28, 2024

بڑھتی مہنگائی میں سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے باہر

بڑھتی مہنگائی میں سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے باہر
August 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بڑھتی مہنگائی میں سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔ خریداری کیلئے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔

بڑھتی مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا۔ غریب کیلئے اشیاء ضروریہ کا حصول بھی مشکل ہو گیا۔ سبزیوں اور پھولوں کی روز بروز بڑھتی قیمت نے خریداری کیلئے آئے شہریوں کے ہوش آڑا کے رکھ دئیے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرکاری نرخ ناموں کے مطابق سبزیاں اور پھل کہیں بھی دسیتاب نہیں ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کی قیمت 60 سے 70 روپے فی کلو ہے لیکن 100 روپے سے کم قیمت پر کہیں بھی دستیاب نہیں۔ ٹماٹر کی قیمت 100 سے 110، لہسن کی 200 سے 210، ادرک کی 270 سے 285 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ان قیمتوں پر ان اشیاء کا حصول نامکمن ہو چکا ہے۔

خریداری کیلئے آئے شہری کہتے ہیں ایک دن پہلے قیمت کچھ اور ہوتی ہے دوسرے دن آتے ہیں تو قیمت بڑھ چکی ہوتی ہے۔ ادھر دکانداروں کا کہنا ہے منڈی سے سبزیاں اور پھل مہنگے مل رہے ہیں جس وجہ سے مہنگے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔

اگر بات کی جائے  پھلوں کی تو سیب کی سرکاری قیمت 120 سے 175، آم کی 180 سے 240 روپے فی کلو اور کیلا کی 100 سے 145 روپے فی درجن مقرر ہے لیکن دکاندار منہ مانگے دام موصول کر رہے ہیں۔