Thursday, April 25, 2024

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری متاثر

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ملک کی فنکار برادری متاثر
June 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کی فنکار برادری کو بھی متاثر کیا ہے، شوبز سے جڑے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے اور عوام کی زندگیوں کو آسان کرے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےاوربڑھتی مہنگائی نے نہ صرف غریب آدمی بلکہ فنکار برادری کو بھی بری طرح متاثر کر دیا۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نہ صرف عام آمدمی بلکہ ہمارے لیے بھی پریشان کن ہے۔

فنکار برادری نے کہا کہ ریلیف دینے کے وعدے کرکے آنے والی نئی حکومت نے ابتک صرف تکلیف ہی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہرحکومت دعوے وعدے تو بہت کرتی ہے لیکن حقائق ا س کے برعکس ہی نکلتے ہیں۔

فنکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فنکاروں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔