بڑھتی عالمی قیمتوں کے باوجود کروڈ آئل کے سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد (92 نیوز) - بڑھتی عالمی قیمتوں کے باوجود کروڈ آئل کے سستا ہونے کی امید پیدا ہو گئی۔
دسمبر تک قیمت پینسٹھ ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکان ہے۔ سٹی گروپ نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کی وجہ امریکی معیشت کی کساد بازاری کو قرار دے دیا۔ گروپ کے مطابق آخری برینٹ کروڈ سیل 113 ڈالر فی بیرل رہی۔ دسمبر 2023 میں تیل کی عالمی قیمت پینتالیس ڈالر تک گر سکتی ہے۔ تجزئیے کی بنیاد 2 قسم کی صورت حال بتائی گئ ہے۔ اوپیک نے گرتی قیمتوں کے دوران دخل اندازی نہ کی تو کروڈ آئل کی قیمت گر سکتی ہے۔
امریکی معیشت کی کساد بازاری جاری رہنے کی صورت میں بھی ایسا ہونے کا امکان ہے۔ اوپیک کی دخل اندازی نہ ہونے اور امریکی کساد بازاری گہری ہونے پر آئل پرائس تیزی سے نیچے آ سکتی ہے۔