Wednesday, May 1, 2024

بڑا مجرم جوتے پالش کرتے کرتے وزیراعظم بن گیا، عمران خان

بڑا مجرم جوتے پالش کرتے کرتے وزیراعظم بن گیا، عمران خان
November 2, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالا (92 نیوز) - عمران خان کا کہنا ہے بڑا مجرم جوتے پالش کرتے کرتے وزیراعظم بن گیا۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ گوجرانوالا سے گکھڑ منڈی کی طرف روانہ ہے۔ شرکا سے خطاب میں عمران خان نے کہا منی لانڈرنگ کے گواہ ایک ایک کرکے مر گئے۔ رانا ثنا للہ کے کیس میں بھی پتہ چلا کہ ایک افسر نے خودکشی کر لی۔ شہباز شریف پر ایف آئی اے کا 16 ارب روپے کا کیس ہے ۔ شہباز شریف، آصف زرداری، حمزہ شہباز بری ہو گئے۔ مریم بھی بری ہو گئی، اس کا پاپا واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ میں نے اقتدار میں آکر ان سب چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ میں نے کوشش کی لیکن نیب میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں انصاف نہیں۔ انصاف کی جدوجہد کیلئے پوری قوم میرے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔