Saturday, May 4, 2024

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں دم توڑنے لگیں

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں دم توڑنے لگیں
April 13, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوششیں دم توڑنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے بعد جمعیت علماء اسلام بھی جزوی طور پر بلوچستان میں فوری تبدیلی کی خواہاں نہیں۔ مرکز میں تبدیلی سے قبل جے یو آئی اور بی این پی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متفق تھیں۔وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد بلوچستان کے معاملے پر مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا

سابق وزیراعلی جام کمال خان کا حمایت یافتہ دھڑا تاحال متحرک ، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند بھی مشاورتوں اور ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔