- پاکستان میں روز بروز خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق مختلف قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں، خطرات کے پیش نظر ایک پاکستانی شخص نے اپنی بیٹی کے سر پر سی سی ٹی وی ہی لگوادیا ہے۔
دیکھتے ہی دیکھتے پاکستانی شخص کا یہ کارنامہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگیا جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کس حد تک جانا چاہیے۔
وائرل ویڈیو میں بیٹی کو اپنے سر پر نصب ایک بڑے سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ انٹرویو کرتے ہوئے دیکھا جارہا ہے، جو اپنے والد کے منفرد انداز کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک امریکی حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت پہنچ گیا
بہت سے لوگ اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں کہ آیا یہ طریقہ ٹھیک بھی ہے؟ یا یہ آج کی دنیا میں بچوں کو محفوظ رکھنے کا ایک ہوشیار طریقہ ہے؟
یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ کچھ والدین اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے کس حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، جدید دور میں حفاظت کے بارے میں بات چیت اور ایک ذمہ دار والدین ہونے کا کیا مطلب ہے۔