Monday, September 16, 2024

بچے ہمارے معمار اور ملک کا مستقبل ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر

بچے ہمارے معمار اور ملک کا مستقبل ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر
November 19, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ بچے ہمارے معمار اور ملک کا مستقبل ہیں، بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبے کے 30 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر متحرک، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سی ویو نشان پاکستان پر واک میں شرکت کی۔ واک میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر سعد خالد سمیت کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد بچوں کو صحتمند ماحول اور تحفظ کی فراہمی ہے۔ صوبے کے 30 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔ ہر ضلع میں بچوں کے تحفظ کیلئے ڈسٹرکٹ کورآڈی نیشن کمیٹیا ں بنائی گئی ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے 2275 گمشدہ بچوں کو انکے خاندانوں سے ملوایا۔ 200 کم عمر بچوں کی شادیاں رکوائی گئیں۔ پولیس نے 235 مغوی بچوں کو بازیا ب بھی کرایا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے عبداللہ شاہ غازی کی درگاہ پر بھی حاضری دی۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی۔