Monday, April 22, 2024

بائیڈن کے پاس تیسری عالمی جنگ روکنے کا کوئی پلان نہیں، ٹرمپ

بائیڈن کے پاس تیسری عالمی جنگ روکنے کا کوئی پلان نہیں، ٹرمپ
March 26, 2023 ویب ڈیسک

ویکو (92 نیوز) - سابق امریکی صدر ٹرمپ کہتے ہیں بائیڈن کے پاس تیسری عالمی جنگ روکنے کا کوئی پلان نہیں۔

 ٹیکساس کے شہر ویکو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں بولے میں دنیاکو تیسری عالمی جنگ سے بچا سکتا ہوں، میں نے اپنے دور اقتدار میں کوئی جنگ شروع نہیں کی ۔ ریپبلیکنز کو ملک بچانے کے لئے آئندہ الیکشن جیتنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے روس کو یوکرین کو تباہ کرنے کی اجازت دی۔ پراسیکیوٹرز مجھے انتخابی عمل سے باہر کرنے کی سازش کررہے ہیں، آئندہ صدر منتخب ہوتے ہی بائیڈن کی تمام پالیسیوں کو ختم کر دوں گا۔