Thursday, May 2, 2024

بائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی سرد مہری کا رویہ رکھا، عمران خان کا سی این این کو انٹرویو

بائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی سرد مہری کا رویہ رکھا، عمران خان کا سی این این کو انٹرویو
May 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے آتے ہی سرد مہری کا رویہ رکھا جبکہ اُن کے دورہ روس پر پاکستانی قیادت آن بورڈ تھی۔

سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے سوال کیا کہ امریکا نے پاکستان میں حکومت کیوں تبدیل کرائی؟ سفارت کار ناراض ارکان سے رابطے کیوں کر رہے تھے؟

اُن کا کہنا تھا کہ رجیم چینج سے عوام انتہائی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں، وہ کسی معاملے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے، تحریک انصاف آٓئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

اُنہوں نے نے امریکا سے ڈونلڈ لو کی برطرفی کا مطالبہ کردیا، میرا دورہ روس یوکرائن جنگ سے بہت پہلے سے ہوا، دورہ روس کو اینٹی امریکا کا تاثر دیا گیا، کسی کو معلوم تھا روس کے دورے پر جانے سے پہلے یوکرائن پر حملہ ہوگا، بھارت روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لانگ مارچ روکنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنا ہے۔