ممبئی (92 نیوز) - بارشوں کے پیش نظر ایشیاء کپ 2023 کے کولمبو میں شیڈول میچز دمبولا اور پالی کیلے منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولمبو میں آئندہ ہفتے شدید بارشوں کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل کولمبو میں شیڈول میچز منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، اے سی سی 24 سے 48 گھنٹوں میں وینیو سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔