Saturday, April 27, 2024

بارشوں کے باعث عمران خان کا آج کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی

بارشوں کے باعث عمران خان کا آج کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی
August 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بارشوں کے باعث عمران خان کا آج کراچی میں ہونے والا جلسہ ملتوی ہو گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کے سترہ شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ اکیس اگست کو راولپنڈی، چوبیس کو ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ چھبیس اگست کراچی، ستائیس سکھر، اٹھائیس کو پشاور میں پاور شو ہو گا۔ انتیس اگست کو جہلم، اکتیس اگست کو اٹک، یکم ستمبر کو سرگودھا، دو ستمبر کو گجرات میں جلسے ہوں گے۔ تین ستمبر بہاولپور، چار فیصل آباد، چھ مردان، سات کو بہاولنگر میں جلسہ ہو گا۔ آٹھ ستمبر ملتان، نو شیخوپورہ، دس گوجرانوالا، گیارہ ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ ہو گا۔