Friday, April 19, 2024

بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، متعلقہ محکموں کو احتیاطی تدایبر کی ہدایات

بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ، متعلقہ محکموں کو احتیاطی تدایبر کی ہدایات
June 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بارشوں کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر کی ہدایات جاری کر دیں۔

این ڈی ایم اے نے حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کر دی، کہا متعلقہ محکمے، مقامی آبادی، سیاح اور مسافر چوکس رہیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے بھی گریز کیا جائے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔