Saturday, May 18, 2024

بارشوں کا حالیہ سلسلہ جولائی تک چلے گا، محکمہ موسمیات

بارشوں کا حالیہ سلسلہ جولائی تک چلے گا، محکمہ موسمیات
July 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا حالیہ سلسلہ جولائی تک چلے گا۔

کالی گھٹائیں، ٹھنڈٰی ہوائیں ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں۔ حالیہ بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بادل مزید برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

برکھا رت برسنے کا یہ سلسلہ چھبیس جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے باخبر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔