Saturday, April 27, 2024

بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچادی، انفرااسٹرکچر تباہ، مکان اور پل منہدم

بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچادی، انفرااسٹرکچر تباہ، مکان اور پل منہدم
July 31, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں تباہی مچادی، انفرااسٹرکچر تباہ، مکان اور پل منہدم، فصلیں برباد، بستیاں ڈوب گئیں۔

زمینی راستے منقطع، لوگ بھوکے پیاسے بےیارومددگار ہیں، لسبیلہ، حب، گڈانی، مچھ، جھل مگسی، نوشکی، زیارت سمیت کئی علاقوں میں تباہی کے مناظر ہیں۔

کوئٹہ لک پاس کے قریب ڈیم ٹوٹنے سے کوئٹہ تفتان شاہراہ زیرآب آگئی، لسبیلہ کے قریب سندھ بلوچستان شاہراہ ساتویں روز بھی بند ہے، چاغی میں باب دوستی کے بعد پاک ایران ٹرین سروس معطل ہے۔

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے 7 اموات ہوئیں، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 127 تک پہنچ گئی۔