بارش کا خدشہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں ترمیم
میلبرن (92 نیوز) - ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں میلبرن میں بارش کا خدشہ ہے، آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں ترمیم کردی۔
ریزرو ڈے کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ دو گھنٹوں سے بڑھا کر چار گھنٹے کر دیا گیا۔ ریزرو ڈے پر میچ دوبارہ شروع کرنے کے بجائے اتوار والا کھیل جاری رکھا جائے گا۔ کھیل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح ہوں گی۔