بارکھان واقعہ، مری قبیلے کا چار روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ (92 نیوز) - بارکھان واقعہ پر مری قبیلے نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
مری اتحاد کے جنرل سیکرٹری جہانگیر مری کہتے ہیں ان کے تمام مطالبات پورے ہو گئے۔ مغویوں کی بازیابی کے لئے آئی جی بلوچستان نے اہم کردار ادا کیا، کوئی اقدام قانون کے خلاف نہیں کریں گے۔
جہانگیر مری نے وزیراعلیٰ بلوچستان پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
ادھر مخالف گروپ نے دھرنا ختم کرنے کی مخالفت کردی، عبدالرحمان کھیتران کو ایف آئی آر میں نامزد کیے جانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
گزشتہ روز خان محمد مری کی اہلیہ اور بچوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔