Friday, August 19, 2022

بارہ مولہ، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

بارہ مولہ، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
July 31, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع بارہ مولہ میں ایک تازہ کارروائی میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی اسی ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

ادھر دوسری جانب کشمیریوں پر مظالم کے خلاف برسلز میں کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام 4 اگست کو یورپی وزارت خارجہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔