Monday, May 6, 2024

انصاف کی تیز تر فراہمی کی ذمہ داری بنچ اور بار پر ہے: چیف جسٹس انورظہیرجمالی

انصاف کی تیز تر فراہمی کی ذمہ داری بنچ اور بار پر ہے: چیف جسٹس انورظہیرجمالی
November 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیف جسٹس انورظہیرجمالی کہتے ہیں کہ انصاف کی تیز تر فراہمی کی ذمہ داری بنچ اور بار دونوں پر ہے۔ بار کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، عدالتی نظام کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس انورظہیرجمالی  سے سپریم کورٹ بار کی موجودہ اور سابق قیادت  نے ملاقات  کی چیف جسٹس نے بار کے سابق صدر سید علی ظفر اور نئے صدر رشید اے رضوی سمیت کابینہ ارکان کو خوش آمدید کہا۔ چیف جسٹس کا کہناتھاکہ بنچ اور بار عدلیہ کا ناگزیر حصہ ہیں۔ سید علی ظفر کی قیادت میں سپریم کورٹ بار نے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ بار کیساتھ بہترین تعلقات ہیں، عدالتی نظام کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اس موقع پر سابق صدر بار علی ظفرنے کہاکہ حقیقی انصاف کی فراہمی میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا کردار اہم ہے۔آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے بار اپنا کردار ادا کرتے رہے گی .