کراچی (92 نیوز) - بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائدکی سکیورٹی پاک آرمی کے دستے کے سپرد کر دی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے۔
مہمان خصوصی میجر جنرل عمر نسیم نے مزار قائد پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔
زیارت میں قائد اعظم ریذیڈینسی پر بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ مزید براں