Tuesday, April 23, 2024

جنوبی وزیرستان :  سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اکبر علی 2دہشتگردوں سمیت ہلاک

جنوبی وزیرستان :  سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں  کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اکبر علی 2دہشتگردوں سمیت ہلاک
October 19, 2016
جنوبی وزیرستان(92نیوز)جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اکبر علی سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان میں ٹانک کے قریب گومل میں سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر اکبر علی عرف بدی کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک اور دہشتگرد بھی مارا گیا۔ مارا جانے والا طالبان کمانڈر اکبر علی جی ایچ کیو حملے سمیت سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔