Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو ہرا کر حساب برابر کر دیا

بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو ہرا کر حساب برابر کر دیا
October 10, 2016
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 34 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز پر محدود ہو گئی۔ بنگلہ دیشی بلے باز محمود اللہ 75‘ مرتضیٰ 44 رنز بنا پائے۔ انگلینڈ کے باﺅلروں ووکس‘ راشد اور بال نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 204 رنز بنا کر چلتی بنی۔ بٹلر نے 57 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز سکور کیے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ راشد اور بال نے آخری وکٹ کی شراکت میں 45 رنز بنا کر معمولی مزاحمت کی مگر میچ ہار گئے۔ بنگلہ دیشی باﺅلر مرتضیٰ نے چار اور تسکین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔