Thursday, April 25, 2024

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے: پوجابھٹ

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے: پوجابھٹ
October 21, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں انتہاپسندوں  کاراج ہے لیکن کچھ افرادایسےبھی ہیں جونتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں   بول رہےہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔ تفصیلا تکےمطابق جمہوریت اورروشن خیال  ملک ہونے کاراگ الاپنےوالےبھارت  نےپاکستانی فنکاروں کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑدیا۔بھارتی انتہاپسندوں کےڈر سےزبانوں پرتالے پڑے ہیں۔لیکن   وہیں ایسےلوگ بھی ہیں  جوخوف کےاندھیروں میں  حق  کی شمع روشن کررہےہیں۔ معروف بالی وڈ اسٹار پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر صاف کہہ ڈالاکہ   پاکستانی اداکاروں پر پابندی   کسی صورت بھی قوم پرستی  نہیں ،یہ توسیدھی سیدھی زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔ ہدایت کارہ زویا اختر بھی سمجھتی ہیں کہ   فلم اور فلم سازوں کو ٹارگٹ کیا جانا  بدقسمتی ہے  بالی وڈ ڈائر یکٹر ایان  مکر جی کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم کی ریلیز سے متعلق سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ اداکار ابھے دیول کہتےہیں  بھارتی سرکار صرف شہرت کےلئے شور مچا رہی ہے۔  دوسری جانب سابق   بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی  پراپنی حکومت پربرس پڑے۔ یہی نہیں  بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نےپاکستانی فنکاروں کے حق میں  بھرپور آواز اٹھادی۔ انہوں نےکہاکہ  فواد خان کی فلم’اے دل ہے مشکل ‘ کی ریلیز روکنے پرانتہا پسند تنظیم مہاراشٹرنونرمان سینا کوان ہی کی زبان میں  جواب دیا جانا چاہیے۔