Thursday, April 18, 2024

بالی وڈ اداکارہ ہیمامالنی کی حجاب تنازع پر زہر افشانی

بالی وڈ اداکارہ ہیمامالنی کی حجاب تنازع پر زہر افشانی
February 11, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بالی وڈ اداکارہ ہیمامالنی نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی حمایت میں لب کشائی کردی۔

اداکارہ نے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسکول صرف تعلیم کیلئے ہے، مذہبی معاملات یہاں حل نہیں ہوتے، آپ کو جو کچھ پہننا ہے اسکول سے باہر پہنیں۔

ہیما مالنی کے بیانات کے بعد حجاب تنازع نے ٹوئٹر صارفین میں بحث کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔ فلمساز نیرج گھیوان، اداکار ریچا چڈھا، کامیڈین منور فاروقی، اداکار سیاست دان کمل ہاسن، اداکارہ سوارا بھاسکر اور فلمساز اونیر جیسے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی طرف سے اظہار برہمی کے بعد ہیما مالنی نے اب اس بحث میں اپنی رائے شامل کی ہے۔

ہیما مالنی نے کرناٹک میں کالج کی طالبات کے حجاب میں داخلے پر ہنگامے کے جواب میں ایک انٹرویو میں کہا "اسکول تعلیم کے لیے ہیں اور وہاں مذہبی معاملات کو نہیں لیا جانا چاہیے۔ ہر سکول میں یونیفارم ہے جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ آپ اسکول کے باہر جو چاہیں پہن سکتے ہیں۔‘‘

بالی وڈ کی ماضی کی اداکارہ ہیمامالنی کی زہر افشانی پر صارفین کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے، جس میں کچھ اس سے متفق ہیں اور دیگر نے سختی سے اختلاف کیا ہے۔

دریں اثنا، یہ معاملہ عدالتوں کی توجہ میں لایا گیا ہے، کرناٹک ہائی کورٹ نے کیس کو دوسری بنچ کو بھیج دیا ہے۔