Thursday, April 25, 2024

بلوچستان : محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بھاری اسلحہ پکڑا گیا

بلوچستان : محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ بھاری اسلحہ پکڑا گیا
October 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے ژوب میں کارروائی کر کے خالی کمپاونڈ سے خودکش جیکٹ، تین ایس ایم جی اور مارٹر گولے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوال اسماعیل زئی میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پرسکیورٹی فورسزاور حساس اداروں نے پاک افغان سرحدی علاقے گوال اسماعیل زئی میں کارروائی کرتے ہوئے خالی کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسلحہ، خودکش جیکٹ‘ ایس ایم جیز اور مارٹرگولے برآمد کر لیے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا۔