Sunday, May 19, 2024

بلوچستان عوامی پارٹی کا کسی دوسری جماعت میں ضم ہونیکی افواہوں کی تردید

بلوچستان عوامی پارٹی کا کسی دوسری جماعت میں ضم  ہونیکی افواہوں کی تردید
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بلوچستان عوامی پارٹی نے کسی دوسری جماعت میں ضم کرنیکی افواہوں کی تردید کردی، آئندہ الیکشن میں اپنی آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بی اے پی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرنے کی افواہوں کی تردید کردی۔ بی اے پی نے ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی آئندہ الیکشن میں اپنی آزاد حیثیت میں حصہ لے گی۔

دونوں رہنماؤں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آپشن رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ پارٹی کی ضلع اور یونین کونسل سطح تک تنظیم نو کا بھی فیصلہ کیا۔