راولپنڈی (92 نیوز) - بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کے حملہ کے دوران 3 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر موجود فوجیوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی یہ چوکی حال ہی میں قائم کی گئی ہے، چوکی کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنا کر بھتہ خوری کرنے والوں کو پکڑنے کیلئے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔