Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوکے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

بلوچستان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوکے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد
May 27, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہو گئی۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش ہونے کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 5 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن ظہور بلیدی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے  خلاف قرارداد پیش کی تاہم اس قرارداد کی منظوری کیلئے ایوان میں مطلوبہ حمایت 13 اراکین ہے جبکہ محرکین کو 11 اراکین کی حمایت ملی جس پر قائمقام اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد کو مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر نمٹا دیا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مرکز میں پی ڈی ایم کی حمایت کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی سے بلوچستان میں تبدیلی کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا اب ہمیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ مرکز میں بھی اپنا فیصلہ کرنا ہو گا۔

اجلاس کے دوران سردار یار محمد رنداور بی این پی عوامی کے اسد بلوچ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم کورم کی نشاندہی پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔