Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان کےعلاقے بیلہ، وڈھ اور آڑنجی میں 5.2 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کےعلاقے بیلہ، وڈھ اور آڑنجی میں 5.2 شدت کا زلزلہ
May 6, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) – بلوچستان کےعلاقے بیلہ، وڈھ اور آڑنجی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر جبکہ مرکز بیلہ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ اور آڑنجی میں مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، بستر اور کھانے پینے کی اشیا اور ادویات بھجوا دی گئیں ہیں۔