Friday, April 26, 2024

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، تین مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، تین مزدور جاں بحق
June 18, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے تین مزدور جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

ملزموں نے کیمپ اور وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نذرآتش کر دیا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل ک دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مزدوروں کا کیمپ کوئٹہ ہرنائی روڈ کی تعمیر کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے مزدوروں کے کیمپ  پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔