Sunday, May 19, 2024

بلوچستان کے بتیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری

بلوچستان کے بتیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری
May 29, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے بتیس اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

5 ہزار 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار 34 حساس قرار دے دیے گئے ۔ 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات بعد میں کرائے جائیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز کے گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 32 اضلاع میں 16 ہزار 195امیدوار مدمقابل ہیں ۔ پہلی بار صوبے میں جنرل نشستوں پر 132 خواتین امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری مرکزی کنٹرول روم سے خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن کوئٹہ میں قائم کردہ صوبائی  کنٹرول روم سے پولنگ کے عمل کی  مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام بے خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کنٹرول روم کو اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے۔