Saturday, April 27, 2024

بلوچستان حکومت نے بھی متاثرہ علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی

بلوچستان حکومت نے بھی متاثرہ علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی
May 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پررپورٹ پیش کردی گئی۔ ضلع شیرانی میں سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم۔۔پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی فراہم۔ کیئے گئے۔

۔۔۔این ڈی ایم  اے  کی طرف سے آگ بجھانے کیلئے سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

کمشنر ژوب کی علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سیکٹری جنگلات و جنگلی حیات کی طرف سے آپریشن کی نگرانی کیلیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا گیا ۔ چیف سیکٹری بلوچستان، سیکٹری جنگلات اور ڈی جی PDMA  نے  آپریشن کی نگرانی کیلئے آگ کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔ اگ پر قابو پانے کےلئے شیرگالی، زرگون زوار، تورگھر اور تکئی میں محکمہ جنگلات کی طرف سے 300 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم کے نمائندہِ خصوصی وفاقی وزیرِ ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع کی زیرصدارت  ژوب میں اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعلی بلوچستان، وفاقی و صوبائی  اداروں کے عہدیداران، کمانڈر 12 کور نے شرکت کی۔ ضلع شیرانی میں سیکٹری جنگلات و جنگی حیات بلوچستان کی سربراہی میں ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی۔

آگ سے بچاؤ اور مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے پاک فوج کی طرف سے دو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آرمی بیس کیمپ قائم کر دیا گیا جو آپریشن میں مدد فراہم کر رہا ہے۔