Friday, May 3, 2024

بلوچستان کی وزارت داخلہ نےچندروزقبل ہی دہشتگردی کی واردات سےخبردارکردیاتھا

بلوچستان کی وزارت داخلہ نےچندروزقبل ہی دہشتگردی کی واردات سےخبردارکردیاتھا
November 13, 2016
  کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان کی وزارت داخلہ نے چندروزقبل ہی قانون نافذکرنےوالےاداروں کودہشتگردی کی بڑی واردات  سے خبردارکردیاتھا خط لکھ کرخاتون خودکش بمبارکےمتعلق بتایاگیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے پانچ نومبر کولکھے گئے خط میں کہاگیاتھاکہ 17سے18برس کی ایک خاتون دہشتگردکوئٹہ پہنچ چکی ہےخط کے مطابق خاتون دہشتگرداپنے ساتھیوں کے ساتھ افغانستان سے بذریعہ کار قلعہ عبداللہ  کے راستے پہنچی ،جو کسی بڑی کارروائی کی پلاننگ کررہی ہے خط کے ذریعے قانون نافذکرنے والے اداروں کو سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔تاہم اس کے باوجود دہشت گرد شاہ نورانی کے مزار پر خودکش حملے میں کامیاب ہوگئی ۔