Saturday, April 27, 2024

سانحہ کوئٹہ : بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ کوئٹہ : بلوچستان حکومت کا تین روزہ سوگ کا اعلان
October 25, 2016
کوئٹہ (92نیوز) سانحہ کوئٹہ پر بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 62 زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 165 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تین دہشت گرد رات کو سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ میں گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکار کو نشانہ بنا کر اندر گھس گئے اور اندھادھند فائرنگ کر دی۔ سکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔