Wednesday, October 5, 2022

ناقص سکیورٹی انتظامات پر وزیراعلیٰ بلوچستان جواب دیں : عمران خان

ناقص سکیورٹی انتظامات پر وزیراعلیٰ بلوچستان جواب دیں : عمران خان
کوئٹہ (92نیوز)عمران خان نے وزیراعظم کو  سکیورٹی رسک قرار دے  دیا کہتے ہیں سانحہ کوئٹہ میں سکیورٹی انتظامات ناقص کیوں تھے  وزیراعلیٰ بلوچستان جواب دیں ، نواز شریف نےاقوام متحدہ میں کلبھوشن یادیو کا معاملہ کیوں نہ اُٹھایا ۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کے کپتان پہنچے کوئٹہ جہاں اُنہوں نےسول ہسپتال میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے کیڈ ٹس کی عیادت کی۔ میڈیا سے بات چیت میں ٹریننگ کالج کی ناقص سکیورٹی پر برس پڑھے اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے سکیورٹی لیپس کا جواب بھی مانگ لیا ۔ عمران خان نے  جہاں وزیراعظم نواز شریف کو بلوچستان کی سکیورٹی پر زیادہ توجہ دینے کا مشورہ دیا وہیں یہ بھی کہہ دیا کہ لندن کی بجائے بلوچستان کے چکر کاٹے ہوتے تو حالات بہتر ہوتے ۔