Saturday, July 27, 2024

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق
January 3, 2023 ویب ڈیسک

باجوڑ (92 نیوز) - باجوڑ کے علاقہ خار عید گاہ مسجد کے قریب کمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقہ خار میں رات گئے عیدگاہ مسجد کے قریب مکان کی چھت گر گئی۔ کمرے میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے چھ بچوں کو مردہ حالت میں نکالا۔

ایک خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد کو شدید زخمی حالت میں نکال کر خار اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ چھت گرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔