Friday, April 26, 2024

باجوڑ میں ایک ہی وقت میں دو واقعات، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

باجوڑ میں ایک ہی وقت میں دو واقعات، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
August 19, 2022 ویب ڈیسک

باجوڑ (92 نیوز) - باجوڑ میں ایک ہی وقت میں دو واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں چیک پوسٹ پر پہلے سے نصب بم کا دھماکا ہوا، ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔

ادھر دوسری جانب بٹوار میں نامعلوم نقاب پوش افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔