پشاور (92 نیوز) - باجوڑ میں جرگے کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ خان پر فائرنگ کردی گئی، حملے میں سینیٹر ہدایت اللہ خان محفوظ رہے۔
باجوڑ میں جرگے کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ خان مظاہرین سے مذاکرات کررہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ہوگئی۔
سینیٹر ہدایت اللہ کے مطابق جرگے پر فائرنگ قبائلی رسم ورواج کے خلاف، باجوڑ میں ایف سی آر سے بدتر قانون ہے، نہ تو عدالتی احکامات کو مانا جاتا ہے نہ ہی چیف سیکرٹری کے احکامات کو۔ ایوان بالا سمیت ہر فورم پر معاملے کو اُٹھاؤنگا۔