Thursday, April 25, 2024

باہر نکلو بزدل آدمی، مریم نواز کا ٹویٹ

باہر نکلو بزدل آدمی، مریم نواز کا ٹویٹ
March 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئرنائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹویٹ کیا باہر نکلو بزدل آدمی۔

اتوار کے روز اسلام آباد پولیس کے زمان پارک لاہور پہنچنے پر اپنے ردعمل میں ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ عمران خان گھبرانا نہیں، قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے۔ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کر دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔