Sunday, May 19, 2024

باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دوپہر کے وقت شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ ر کیا گیا۔

لاہور میں صبح اور شام کے وقت دھند کیساتھ ساتھ اسموگ کی شدت بھی برقرار ہے۔ باغوں کا شہر لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوپہر کے وقت شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈر کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ٹائون ہال میں ائیر کوالٹی انڈیکس 116 جبکہ ٹائون شپ میں 85ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین کہتے ہیں اسموگ فضا میں موجود گرد، کیمیکلز، دھوئیں اور نمی کے باعث بنتی ہے جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا لہذا شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔