Saturday, May 4, 2024

باڈی بلڈر سابق ایشیئن چیمپئِن یحییٰ بٹ منوں مٹی تلے جاسوئے

باڈی بلڈر سابق ایشیئن چیمپئِن یحییٰ بٹ منوں مٹی تلے جاسوئے
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپنے وقت میں مضبوط جسم اورآہنی عزم والے باڈی بلڈر سابق ایشیئن چیمپئِن یحییٰ بٹ منوں مٹی تلے جاسوئے، وہ ایک سال سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

تن سازی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سابق ایشین چیمپئِن یحییٰ بٹ کی نماز جنازہ ای ایم ای سوسائٹی میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں عزیز واقارب، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے عہدیدار اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازہ جنازہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذولقرنین نے پڑھائی۔

سابق مسٹر پاکستان ایک سال سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے، شوکت خانم اسپتال میں ان کا علاج کرایا گیا لیکن بیماری سے چھٹکارا حاصل نہ کر پائے۔ فیملی اور دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھے انسان تھے۔

یحییٰ بٹ نے 1994ء میں مسٹرایشیا کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، یحییٰ بٹ نے تین بار مسٹر ایشیا اور پانچ بار مسٹر پاکستان، اولمپیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہیں پاکستان میں پروفیشنل باڈی بلڈنگ کا بانی مانا جاتا ہے۔

یحییٰ بٹ کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔