Sunday, September 8, 2024

بچوں کے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 400 روپے تک مہنگا ہو گیا

بچوں کے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، 400 روپے تک مہنگا ہو گیا
January 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) منی بجٹ کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے۔ بچوں کے دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

منی بجٹ نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ ٹیکسس میں اضافہ سے سولر پینلز اور درآمدی دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سولر پینلز پر ٹیکس بڑھنے سے اسکی قیمت میں بیس فیصد تک اضافہ ہو جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو واپس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔  

دوسری جانب درآمدی بچوں کے دودھ کی قیمت بھی چار سو روپے تک بڑھ گئی ہے۔ ریٹیلرز کے مطابق چار سوگرام بی ایف ون دودھ کا ڈبہ دو سودس روپے اضافے سے چودہ سو چالیس روپے کا ہو گیا۔ نوسو گرام بی ایف ون کا دودھ کا ڈبہ چار سو چون روپے اضافے سے تین ہزار ایک سو چوبیس روپے کا ہو گیا۔ لیکٹوز تین سو پچاس گرام دودھ کا ڈبہ دو سو انیس روپے اضافے سے پندرہ سو چار روپے کا ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے سےعوام کے لئے مشکلات مزید بڑھ جائینگی۔