Sunday, May 19, 2024

بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار مکمل کرنیوالے بلےباز بن گئے

بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار مکمل کرنیوالے بلےباز بن گئے
May 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (ویب ڈیسک) - بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، ون ڈے کرکٹ کیرئیر کی 97 ویں اننگز میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔

کپتان قومی ٹیم اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کیرئیر کے 99 ویں میچ میں 97 ویں اننگز کھیلتے ہوئے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

باز بابراعظم نے 60.43 کی اوسط سے یہ رنز بنائے ہیں، ایک روزہ کرکٹ میں وہ 18 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل تھا، انہوں نے ون ڈے کرکٹ کیرئیر کی 101 اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں حاصل کیا تھا۔ ویسث انڈیز کے سرویون رچرڈسن اس فہرست میں دوسرے جبکہ بھارت کے ویراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنرن چوتھے، انگلینڈ کے جو روٹ پانچویں، کوئنٹن ڈی کوک چھٹے، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا ساتویں، بھارت کے شیکھردھون نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔