بابراعظم بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے۔
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
— Babar Azam (@babarazam258) November 17, 2023
امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے#Gaza pic.twitter.com/nqwMAib7ww
بابر اعظم نے ٹوئٹ میں ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی جس نے ہاتھ میں فلسطین کا جھنڈا پکڑ رکھا ہے، بابر نے کیپشن میں لکھا کہ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے۔ اُمت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔