Thursday, April 25, 2024

بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے میلبرن روانہ

بابر اعظم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے میلبرن روانہ
October 14, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوگئے۔ بابر اعظم ٹرافی کی مرکزی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔

قومی اسکواڈ کل برسبین جائے گا، قومی سہ فریقی سیریز میں کامیابی کے بعد میگا ایونٹ میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پُرامید ہے۔ پاکستان میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔