Tuesday, April 16, 2024

بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور سے روٹرڈیم روانگی

بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور سے روٹرڈیم روانگی
August 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بابر اعظم کی زیر قیادت قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے روٹرڈیم روانہ ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ تینوں میچ روٹرڈیم میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

نیدرلینڈز سیریز کے بعد قومی ٹیم دبئی روانہ ہو گی، جہاں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔