Friday, April 19, 2024

بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل

بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل
March 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز،عالمی جریدے وزڈن نے بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل کر لی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام سے ایک اور اعزاز  منسوب ہوگیا، عالمی جریدے وزڈن نے بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل کر لی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 425 گیندوں پر 196 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

وزڈن نے پاکستانی کپتان کی آسٹریلیا کے خلاف اننگز کو صدی کی تیسری بہترین میچ بچانے والی اننگز قرار دیا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی جانب سے 2005 میں ایشز سیریز کے دوران مانچسٹر میں 156 رنز کی اننگز صدی کی میچ بچانے والی پہلی بہترین اننگز ہے۔