Friday, April 19, 2024

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
April 11, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) – بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابراعظم کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ ویمن کرکٹرز میں آسٹریلیا کی ریچل ہینز پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا۔ بابر اعظم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو شکست سے بچایا۔

ون ڈے سیریز میں بھی بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور تین میچوں میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی۔

آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز اور ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھویٹ بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں شامل تھے، آسٹریلیا کی ریچل ہینز ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔