Friday, May 17, 2024

بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
June 9, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگا۔ بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔

بابر اعظم نے تیرہ اننگز میں ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم ون ڈے میں دو بار لگا تار تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے  بلے  باز  بھی بن گئے۔

 بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کیرئیر کی 17 ویں سنچری بنائی۔ اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 17 میچز میں ایک ہزار رنز بنائے۔