Wednesday, April 24, 2024

بابراعظم سنچریوں کی ہیٹ ٹرک  مکمل کرنے والےپاکستان کے تیسرے بلے باز

بابراعظم سنچریوں کی ہیٹ ٹرک  مکمل کرنے والےپاکستان کے تیسرے بلے باز
October 5, 2016
  لاہور(92نیوز) بابر اعظم نے  چھوٹی سی عمر میں بڑا کام کر دکھایا۔ سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کر کے اپنا نام مسلسل تین میچوں میں سنچریاں اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کے کلب میں شامل کرا لیا۔  اظہر علی بھی پاکستان کے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہوئی تو کسی کے گمان میں بھی نہ تھا کہ  اکیس سال کا  بابر اعظم  سنچریوں کی ہیٹ ٹرک  کر لے گا۔ پہلے میچ میں  نوجوان  بلے باز  نے ون ڈے کیرئیر کی پہلی سنچری  بنائی  اور دوسرے میچ  میں دوسری سنچری بنا کر سیریز پاکستان کے نام کی۔  یہی  نہیں  بابر اعظم  قوم کی امیدوں پر پھر   پورا اترے  اور  تیسرے میچ میں بھی سنچری داغ دی۔   بابر  اعظم تین میچوں کی سیریز کے ہر میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے اور سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔  لگاتار  تین   سنچریاں  بنانے والے  کلب میں  شامل ہونے والے وہ دنیا کے  آٹھویں اور پاکستان کے تیسرے بلے باز ہیں  ان سے پہلے ظہیر عباس اور سعید انور یہ اعزاز حاصل  کر چکے ہیں۔ بابر اعظم سے پہلے اظہر علی نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی اظہر کی بطور ون ڈے کپتان تین سنچریاں ہو گئی ہیں اور وہ پاکستان کی طرف  سے سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے کپتان بن گئے ہیں۔